نمازجمعہ اورخطبہ کے لئے نمازیوں کی کم ازکم کتنی تعدادکی شرط ہے؟
اس مسئلہ میں اہل علم میں بہت زیادہ اختلاف ہے،صحیح ترین قول یہ ہے کہ امام کے ساتھ اگردونمازی یعنی کل تین ہوجائیں تونماز جمعہ ہوجائے گی۔مثلا اگرکسی بستی میں تین بالغ،آزاداورمقیم لوگ ہوں تووہ جمعہ پڑھیں گے،ظہر کی نماز نہیں پڑھیں گے۔کیونکہ نماز جمعہ کی مشروعیت وفرضیت کے دلائل تین اور ان سے زیادہ لوگوں کو شامل ہیں۔