سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(107) مسجدکے پڑوس میں عورتوں کی نمازکےلئےجگہ

  • 7472
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 852

سوال

(107) مسجدکے پڑوس میں عورتوں کی نمازکےلئےجگہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہماری مسجد کے شمالی جانب ایک جگہ ہے جس میں چاردیواری بنی ہوئی ہےاوریہ جگہ مسجد کے ساتھ ملحق ہے،ہم اس جگہ کو رمضان میں عورتوں کی نماز کے لئے مخصوص کرنا چاہتے ہیں۔کیا اس جگہ عورتوں کے لئے نماز پڑھنا جائز ہے،یادرہے اس جگہ عورتیں امام کو دیکھ نہیں سکیں گی بلکہ صرف لاوڈ سپیکر کے ذریعہ امام کی اقتداء کرسکیں گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس طرح کی جگہ میں عورتوں کی نماز کے صحیح ہونے کے بارے میں علماء میں اختلاف ہے ،جبکہ وہ نہ امام کو دیکھتی ہوں اورنہ امام کے پیچھے مقتدیوں کو بلکہ صرف تکبیر کی آواز سنتی ہوں۔عورتوں کے لئے زیادہ محتاط بات یہ ہے کہ وہ ایسی جگہ نماز ادانہ کریں بلکہ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں۔الا یہ کہ ان کے لئے مسجد میں نمازیوں کے پیچھے جگہ ہویا مسجد سے باہر ان کے لئے کوئی ایسی جگہ ہو جس سے وہ امام یا بعض مقتدیوں کو دیکھ سکیں۔

 

فتاویٰ ابن باز

تبصرے