امام کے پیچھے کھڑا ہوا جومقتدی اونچی آاوز سے قرات کرے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
سنت یہ ہے کہ مقتدی اپنی قرات اوردیگر تمام اذکار اوردعاوں کو آہستہ پڑھے کیونکہ مقتدی کی بلند آواز سے پڑھنے کی کوئی دلیل نہیں ہے اورپھر اس کے بلند آواز سے پڑھنے سے دیگر نمازیوں کی نماز میں بھی خلل پیدا ہوگا۔