سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(65) سورۃ فاتحہ خلف الامام پڑھنے کا امرہے یاصرف خبرہے ؟

  • 746
  • تاریخ اشاعت : 2012-05-21
  • مشاہدات : 985

سوال


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سورۃ فاتحہ امام کے پیچھے پڑھنا ان الفاظ میں ثابت کردیاجائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ ارشاد فرمایا ہوکہ امام کے پیچھے ہر نماز میں سورۃ فاتحہ پڑھا کرو۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

کتاب القرأۃ بیہقی میں یہ حدیث ہے:

«لاصلوة لمن لم يقرأ بفاتحة الكتاب خلف الامام»

            یعنی جو شخص امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں

لیجئے جن الفاظ کا آپ نے سوال کیاہے ان سے بھی یہ سخت ہیں کیونکہ آپ نے امر کا سوال کیا ہے اوریہاں سرے ہی سے نماز کی نفی ہے ۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،قراءت کا بیان، ج2 ص142 

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ