سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(93) کیا آخری تشہد میں ملنے سے نماز باجماعت شمارہوگی

  • 7458
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1353

سوال

(93) کیا آخری تشہد میں ملنے سے نماز باجماعت شمارہوگی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب نمازآخری تشہد میں ملے توکیا اس کی یہ نماز باجماعت شمارہوگی اوراسے نماز باجماعت کا ثواب ملے گایا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز باجماعت اس صورت میں شمار ہوگی جب ایک رکعت کو پالے کیونکہ نبی کریمﷺنے فرمایا ہے‘‘جوشخص نماز کی ایک رکعت کو پالے اس نے نماز پالی۔’’لیکن اگر کوئی کسی عذر کی وجہ سے لیٹ ہوجائے مثلا بیماری وغیرہ کی وجہ سے تو اسے جماعت کا ثواب ملے گا کیونکہ نبی کریمﷺنے فرمایا ہےکہ‘‘جب آدمی بیمار ہو یا مسافر ہوتو اللہ تعالی اس کے لئے اس عمل کے مطابق ثواب لکھ دیتا ہے جو وہ صحت اوراقامت کی حالت میں سر انجام دیتا ہو۔’’

 

فتاویٰ ابن باز

تبصرے