سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(78) کیا غیر طاہر حالت میں کتب تفسیر پڑھنا گناہ ہے

  • 7443
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1388

سوال

(78) کیا غیر طاہر حالت میں کتب تفسیر پڑھنا گناہ ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں بعض کتب تفسیر مثلا ‘‘صفوۃ التفاسیر’’کا مطالعہ کرتی ہوں جب کہ میں حالت طہارت میں نہیں ہوتی یعنی اپنے خاص ایام میں ہوتی ہوں توکیا اس میں کوئی حرج اورگناہ تو نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علماءکے صحیح ترین قول کے مطابق حیض ونفاس والی عورت کے لئے کتب تفسیر اورہاتھ لگائےبغیر قرآن مجید پڑھنے میں کوئی حرج نہیں جب کہ جنی کے لئے غسل کئے بغیر قرآن مجید کے پڑھنے کی مطلقا اجازت نہیں ہے ۔ہاں البتہ جنبی، کتب تفسیر وحدیث وغیرہ کو پڑھ سکتا ہے لیکن ان کے ضمن میں جوآیات آئی ہوں انہیں نہیں پڑھ سکتا کیونکہ حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریمﷺکو جنابت کےسوا اورکوئی چیز قرآن مجید کی تلاوت سے مانع نہیں ہوتی تھی ۔ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں جنہیں امام احمد نے جید سند کے ساتھ مروی ایک حدیث کے ضمن میں بیان کیا ہے کہ ‘‘جنبی قرآن مجید کی ایک آیت بھی نہیں پڑھ سکتا۔’’

 

فتاویٰ ابن باز

تبصرے