سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(58) قبروں پرلکھنے کا حکم

  • 7423
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1163

سوال

(58) قبروں پرلکھنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا میت کی قبر پر لوہے یا سیمنٹ کی پلیٹ نصب کرکے اس پر قرآنی آیات اورمیت کا نام اوراس کی تاریخ وفات وغیرہ لکھنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کی قبر پرلکھنا جائزنہیں،نہ قرآنی آیات اورنہ کچھ اورلوہے کی پلیٹ نصب کرنا جائز ہے اورنہ پتھر وغیرہ کی،کیونکہ حضرت جابررضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ ‘‘نبیﷺ نے قبرکو چونا گچ کرنے،اس پر بیٹھنے اوراس پر عمارت بنانے سےمنع فرمایا ہے’’اس حدیث کو امام مسلم نے ‘‘صیح’’بیان فرمایا ہے۔ترمذی اورنسائی میں صیح سند کے ساتھ یہ الفاظ بھی ہیں کہ‘‘آپؐ بے قبر پرلکھنے سے بھی منع فرمایا ہے۔’’


فتاویٰ ابن باز

تبصرے