کیا شرک اصغر سے انسان ملت سے خارج ہوجاتا ہے؟
شرک اصغر، انسان ملت سے خارج تو نہیں کرتا لیکن اس سے ایمان میں کمی ہوجاتی ہے اوریہ کمال توحید واجب کے منافی ہے۔مثلا اگر کوئی شخص ریا کاری کے لئے تلاوت یا صدقہ یا اس طرح کو کوئی عمل کرے تو اس کے ایمان میں کمی اورضعف پیدا ہوجائے گااوروہ ریاکاری کی وجہ سے گناہ گار ہوگا لیکن اس کی وجہ سے اسے کفر اکبر کا مرتکب قرارنہیں دیاجائے گا۔