سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(76) توحید کی حقیقت پہچاننے کا طریقہ

  • 7406
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1655

سوال

(76) توحید کی حقیقت پہچاننے کا طریقہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اعتقاد،کرداراورعمل کے اعتبارسے توحید کی حقیقت پہچاننے کا طریقہ کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

الحمدللہ یہ طریقہ بہت آسان ہے،مومن کو چاہئے کہ وہ اپنا خود محاسبہ کرے،اپنے آپ کو حق کا پابند بنائے،شریعت کے مطابق زندگی بسر کرنے والوں کو  اپنا آئیڈیل بنائے ،اللہ تعالی کی توحید پر ثابت قدم رہے ،اس کے لئے اخلاص کا مظاہرہ کرے ،اس کے لئے عمل کو اپنے اوپر لازم قراردے،اس کی طرف دعوت دے حتی کہ توحید پر ثابت قدم ہوجائےاورتوحید اس کی طبعیت میں رچ بس جائے تواس کے بعد اسے کوئی ایسا شخص نقصان نہ پہنچاسکے گا جو اسے توحید سے دورہٹانا یا اس  میں خلل دالنا چاہے۔اس سلسلہ میں اہم بات یہ ہے کہ انسان توحید کو اہمیت دے اور اس سلسلہ میں خود اپنامحاسبہ کرتا رہے اوراسے خوب اچھی طرح سے پہچان لے تاکہ شکوک وشبہات اسے راہ راست سے دور نہ لے جاسکیں۔


فتاوی مکیہ

تبصرے