سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(70) قربانی کے جانور کی شرائط

  • 7400
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3907

سوال

(70) قربانی کے جانور کی شرائط
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قربانی کے لئے بکرا دوندا ہونا ضروری ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں ! قربانی کے جانور کا کم از کم دوندا ہونا ضروری ہے۔

رسول اللہﷺ نے فرمایا

«لا تذبحوا الا مسنة الا ان یعسر علیکم فتذبحوا جذعة من الضان»(صحیح مسلم ح۱۹۶۳،سنن ابی داؤد ح۲۷۹۷،سنن ابنِ ماجه ح۳۱۴۱)

’’ تم قربانی میں محض دو دانتا جانور ہی ذبح کرو البتہ اگر (دو دانتا کا حصول) تمہارے لیے مشکل ہو جائے تو بھیڑ کو کھیرا ذبح کرو‘‘

مُسنہ کی تعریف:

۱:امام نووّی مُسنہ کی تو ضیح میں فرماتے ہیں:’’ مُسنہ اونٹ،گائے،بھیڑ اور بکری میں سے دو دانتا یا اس سے بڑی عمر کا ہونا چاہیے(شرح النووی:۱۱۷/۱۳)

۲: امام شوکانیؒ فرماتے ہیں کہ علماء کہتے ہیں: مُسنہ اونٹ،گائے،بھیڑ اور بکری میں سے دو دانتا یا اس سے بڑی عمر کا جانور ہوتا ہے اور حدیث میں صراحت ہے کہ

بھیڑ کے کھیرے کی قربانی صرف اس صورت میں جائز ہے اور کافی ہے،جب قربانی کرنے والے پر دو دانتےجانور کا حصول مشکل ہو جائے

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی مکیہ

تبصرے