سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(57) سبحانک اللہم سےپہلے بسم اللہ

  • 738
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2601

سوال

(57) سبحانک اللہم سےپہلے بسم اللہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ثناء جو فاتحہ سے پہلے پڑھی جاتی ہے خصوصاً سبحنک اللهم وبحمدک الخ سے قبل تسمیہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں۔؟ایک ثناء سے پہلے بسم اللہ پڑھنا ناجائز بتاتے ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

 ثناء سے پہلے بسم اللہ کا ذکر خصوصی طور پر نہیں آیا۔ البتہ عموم کے طور پر آیا ہے:

«کل امر ذی بال لم يبدأ فيه ببسم الله فهو ابتر»

یعنی جو کام اللہ کے نام سے شروع نہ کیا جائے وہ دم کٹا ہے یعنی بے برکت ہے۔

اس حدیث سے کم از کم اتنا ثابت ہوتاہےکہ اگر پڑھ لے تو کوئی حرج نہیں۔ مگر دل میں کچھ تردد  رہتاہے کہ نماز کے متعلق ہمیں ذراذرا سی باتیں پہنچ  گئی ہیں۔اگر ثناء سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بسم اللہ پڑھی ہوتی تواس کا ذکر کسی روایت میں ہوتا۔اس لیے نہ پڑھنے والے کو بھی برا نہ کہنا چاہیے۔ کیونکہ دونوں طرف کچھ دلائل ہیں۔پڑھنے والے کی دلیل عموم ہے اورعام سے استدلال صحیح ہے۔ اور جو نہیں پڑھتا اس کی دلیل یہ تردد ہے جس کا ابھی ذکر ہوا ہے ورنہ تردد بھی بے جا نہیں۔ اس لیے ایسے موقع پر ایک دوسرے پرتشدد نہ چاہیے ۔ اور نہ ایسے مسائل پرزور دینا چاہیے کیونکہ دونوں جانب معمولی دلیل ہے۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نمازکی کیفیت کا بیان، ج2 ص120 

محدث فتویٰ


تبصرے