سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(40) اس عورت کا کیا حکم ہے جو مکۃ المکرمہ پہنچنے کے بعد حائضہ ہوگئی

  • 7371
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1326

سوال

(40) اس عورت کا کیا حکم ہے جو مکۃ المکرمہ پہنچنے کے بعد حائضہ ہوگئی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس عورت کا کیا حکم ہے جو مکۃ المکرمہ پہنچنے کے بعد حائضہ ہوگئی اور اس کے اہل و عیال مکہ سے سفر سے کرنا چاہتے ہیں۔کیاوہ لوگ اس کا انتظار کریں یا سفر کر جائیں؟خواہ سفر کی مسافت قصر کی ہو یا اس سے کم؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہ عورت طواف سے قبل حائضہ ہوئی ہے تو پاک ہونے تک انتظار کرے گی اور پاکی کے بعد طواف وغیرہ کر کے اپنا عمرہ پورا کرے گی۔ ہاں اگر اس نے احرام باندھتے وقت یہ شرط لگائی ہے کہ جہاں کہیں بھی مجھے رکاوٹ پیش آئی وہیں میں حلال ہو جاؤں گی تو ایسی صورت میں وہ حلال ہو کر اپنے اہل و عیال کے ساتھ مکہ سے سفر کرے گی اس پر کوئی حرج نہیں ہے۔

 

فتاوی مکیہ

صفحہ 30

محدث فتویٰ

تبصرے