جو شخص حج و عمرہ کے لیے آیا اور مکۃ المکرمہ کی دوسری مساجد میں بھی نمازیں ادا کرتا ہے تو کیا اسے وہی زیادہ اجر حاصل ہوگا جو مسجد حرام میں نماز پڑھنے سے حاصل ہوتا ہے؟
اسے وہ زیادہ اجر نصیب نہ ہو گا جو مسجد حرام میں نماز پڑھنے سے حاصل ہوتا ہے کیونکہ صحیح مسلم میں آپ ﷺ کا فرمان ہے کہ:
صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْكعبة ([1])
ترجمہ: میری اس مسجد میں نماز مسجد کعبہ کے علاوہ دوسری مساجد کی نماز سے ہزار گنا افضل ہے۔
تو آپ ﷺ نے زیادہ اجر کو مسجد کعبہ کے ساتھ خاص فرمایا ہے۔