سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(33) نماز (قیام اللیل) کے دوران مسجد حرام میں حلقہ بنا کر بیٹھنا

  • 7364
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 902

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز (قیام اللیل) کے دوران مسجد حرام میں حلقہ بنا کر بیٹھ کر بات چیت کرنا، ہنسی مذاق کرنا اورکھانا پینا کیسا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ حرکت نمازیوں کے لیے تشویش کا باعث اور  خود ان کے لیے امام کی متابعت اور اجر قیام سے محرومی کا سبب ہے اور جب اس سے نمازیوں کو تشویش اور پریشانی ہو گی یہ عمل حرام ہو گا۔ کیونکہ آپ ﷺ نے صحابہ کرام کو قراءت کے وقت ایک دوسرے پر آواز بلند کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (تو مصلیوں کے سامنے بات چیت خصوصا ہنسی مذاق تو اور زیادہ معیوب ہے)۔

 

فتاوی مکیہ

صفحہ 27

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ