دعائے ختم القرآن نماز کے اندر مشروع ہے کہ نہیں؟
دعائے ختم القرآن نماز کے اندر غیر مشروع ہے اللہ کے رسول ﷺ اور صحابہ کرام سے اس کا ثبوت نہیں ہے کہ وہ لوگ نماز میں دعائے ختم القرآن پڑھا کرتے تھے۔ البتہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ آیا ہے کہ جب قرآن پاک ختم کرتے تو اپنے اہل و عیال کو جمع کر کے دعا کرتے ([1])۔ لیکن یہ نماز سے باہر کا واقعہ ہے۔