ملتزم پر ٹھہرنے کا کیاحکم ہےاگر وہاں ٹھہرنا مشروع ہے تو اس جگہ کون سی دعا مستحب ہے اور بالتحدید کعبہ شریف کا کون سا حصہ ملتزم ہے؟
ملتزم کے پاس ٹھہرنا اللہ کے رسول ﷺ کی کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ لیکن عمل صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے اس کا ثبوت (مشروعیت کے لیے) کافی ہے اس جگہ جو دعا بھی پسند ہو کر سکتا ہے۔ ملتزم بالتحدید حجر اسود اور کعبہ شریف کے دروازے کے درمیان کا حصہ ہے۔