رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان کون سی دعا طواف کرنے والوں کے لیے مشروع ہے؟
بین الرکنین کی مسنون دعا یہ ہے:
"رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ"
البتہ آخر میں ان الفاظ کے اضافے "وادخلنا مع الابرار"
اور اسی طرح ان الفاظ کے اضافے "وادخلنا مع الابرار"
کی کوئی اصل نہیں ہے۔
اگر بالفرض کسی نے یہ دعا پڑھی اور حجرِ اسود تک نہیں پہنچ سکا مثلا مطاف میں بہت بھیڑ تھی تو اسے چاہئے کہ اس دعا کو بار بار حجر اسود تک پہنچتے پہنچتے پڑھتا رہے۔