سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(08) اس جگہ کی تحدید فرمائیں جہاں طواف کی دو رکعتیں پڑھی جاتی ہیں؟

  • 7339
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1207

سوال

(08) اس جگہ کی تحدید فرمائیں جہاں طواف کی دو رکعتیں پڑھی جاتی ہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے لئے اس جگہ کی تحدید فرمائیں جہاں طواف کی دو رکعتیں پڑھی جاتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طواف کے بعد کی دونوں رکعتوں کے لیے مسنون یہ ہے کہ مقام ابراہیم کے پیچھے ادا کی جائیں اس طرح کہ مقام ابراہیم کو کعبہ شریف اور اپنے بیچ کر لیا جائے۔ مقام ابراہیم کے جتنے نزدیک ہو اتنا افضل ہے لیکن اگر نزدیک جگہ میسر نہ ہو اور دور ہٹ کر کہیں بھی یہ دو رکعتیں پڑھ لے تو بھی کافی ہے۔ غرض مقام ابراہیم اس کے اور بیت اللہ شریف کے درمیان ہو اور اگر یہ بھی میسر نہ ہو تو مسجد حرام میں جس جگہ بھی پڑھ لے اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

 

فتاوی مکیہ

صفحہ 09

محدث فتویٰ

تبصرے