سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(694) خواجہ صاحب حسن نظامی اور دہلی کے وہابی

  • 7330
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1039

سوال

(694) خواجہ صاحب حسن نظامی اور دہلی کے وہابی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خواجہ صاحب حسن نظامی اور دہلی کے وہابی


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خواجہ صاحب حسن نظامی اور دہلی کے وہابی

 خواجہ حسن نظا می صاحب یوں تو وحدت الوی جودی ہیں اور ان کے کلمہ طیبہ کا مضمون ہے مگر وہ کسی خا ص وجہ سے وہا بیوں پر خا ص نظر رکھتے ہیں چنا نچہ انہوں نے اپنے اخبا ر میں وہا بیوں کا ایک شکائتی واقعہ یوں لکھا ہے۔

وہابیوں کی دلچسب حر کت

آج صبح نما ز کے بعد درگا ہ میں آئے اور روزہ شریف کے درواز ے کے سا منے مزار کی پشت کر کے بیٹھ گئے اور درگاہ والوں سے کہا تم نے یہ بت خا نہ بنا رکھا ہے ہم یہاں قبر پر ستی روکنے آئے ہیں امن پسند لو گوں نے با ت کو بڑہنے نہ دیا اور ان لو گوں کو سمجھا کر وہاں سے ہٹا دیا میں نے یہ خبر سنی تو ان لو گوں کی تعریف کی جنہوں نے رفع شر کیا تھا تا ہم میرا فرض ہے کہ میں اس قسم کی بے نتیجہ با توں کا سد با ب کروں۔

منا دی دہلی یکم جو لا ئی 1946صفحۃ 14)

اہلحدیث

چو نکہ خواجہ صاحب نے اس قسم کی حرکتوں کا سد با ب کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے ہم ان کو دوستا نہ مشورہ دیتے ہیں امید ہے وہ اس کو قبول فر ما ئیں گے بقول مو لا نا رشید احمد گعگوی مر حو م وہا بی پا نچ قسم کے ہیں ہم نے جہاں تک دیکھا ان پا نچوں قسموں میں ایک بات قدر مشترک پا ئی وہ یہ ہے کہ ان سے جھگڑا اور رگڑا اور مقد مہ با زی نہیں کر نی چا ہیئے یہ لو گ طبیعت کے نر م اور سا دہ مزا ج ہو تے ہیں ان کے لئے بس اتنا کا فی ہے اپنے فعل کا ثبوت قرآن و حدیث یا فقہ کی کتا بوں سے دکھا یا جا ئے ان با رہ وہا بیوں کو بھی ہم مشورہ دیتےہیں کہ جو کچھ آپ نے درگا خوا جہ نظا م الدیں میں دیکھا ہے اس کا ثبوت خواجہ حسن نظا می صاحب گر قرآن و حدیث یا فقہ کی معتبر کتا بوں سے دکھا دیں تو آپ لو گ بھی اسے قبول کر لیں اس سے فا رغ ہو کر آپ با رہ وہا بی بزرگ اور خواجہ صاحب مع اپنے خدام و چشم کے کلیر ااور اجمیر وغیرہ میں بزرگوں کے مزارات کا دورہ کر یں جو افعال دوں دیکھیں ان کا ثبوت ان تینوں شرعی کتا بوں سے لے کر دفتر اہلحدیث میں بغرض اشا عت بھیجدیں اگر خواجہ صاحب اس میں سستی کر یں تو ان کو شیخ سعدی مر حو م کا یہ شعر سنا دیں۔

پندار سعدی کہ راہ صفا               تو اں رفت جر درپئے مصطفے

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 794

محدث فتویٰ

تبصرے