کیاظہروعصر اور مغرب عشاکوایک دوسرے کےوقت میں جمع کرکےپڑھا جاسکتا ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بیماری،سفر،بارش یااس قسم کاکوئی اورمعقول عذرہوتو جمع جائز ہے۔جمع دوطرح کی ہے پچھلی نمازکوپہلی کےوقت میں پڑھنا جمع تقدیم ہےاورپہلی کوپچھلی نمازکے وقت میں پڑھناجمع تاخیرہے۔سفرمیں دونوں طرح کی جمع موجود ہے۔جب ظہر یامغرب کاوقت ہوجائےاوراس وقت کوچ کرنے کاارادہ ہوتوعصرکوظہر کےساتھ اورعشاکومغرب کےساتھ جمع کرسکتاہے۔اوراگرظہر یا مغرب کاوقت ابھی نہیں ہوا۔اورکوچ کاارادہ ہوگیاتوظہر کوعصر کےساتھ اورمغرب کوعشاکےساتھ جمع کرسکتاہے۔سفرکےسواکسی اورعذرکےلئےجمع کےمتعلق اس طرح کی تفصیل نہیں آئی۔اس لئےبہترہے کہ سفرکےسواجمع تقدیم نہ کرے کیونکہ پچھلی نماز وقت سےپہلے اس پرواجب ہی نہیں ہوتی توپہلےاداکرنے کی کیا ضرورت؟جب وقت ہوگااس وقت ادا کرنے کی طاقت ہوتو ادا کرے ورنہ جب طاقت ہو اس وقت ادا کرے۔
وباللہ التوفیق