سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(642) زکواۃ امام کو دے یا نہیں؟

  • 7278
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 835

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زکواۃ اگر اپنے مقامی امیر یا سردار یا اپنے پیر صاحب کو نہ دے بلکہ خود ہی مستحقین کو دے دیا کرے۔ تو کیا اس کی زکواۃ ادا ہوجائے گی۔ (سائل خریدار نمبر 9066۔ از پٹنہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سردارقوم اگر ہے اور وہ باقاعدہ مصارف میں خرچ کرتا ہے۔ تو اسی کے سپرد کرنا چاہیے۔ اور جن لوگوں کو معطی خود مستحق سمجھے۔ ان کی فہرست سردار قوم کو دےدے۔ اور اگر کوئی سردار قوم نہیں۔ تو ہر ایک شخص مختار ہے۔ مصارف میں خرچ کرے۔ ان شاء اللہ اللہ قبول کرے گا۔ (18 رمضان المبارک 47ہجری9

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 616

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ