سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(622) وارثوں کو والدہ کے زیور کا کتنا حصہ ملے گا؟

  • 7255
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 719

سوال

(622) وارثوں کو والدہ کے زیور کا کتنا حصہ ملے گا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسماۃ ہندہ دوہزار کا زیور وغیرہ جائیداد چھوڑ کر فوت ہو گئی ہے وارث اس کے حسب تفصیل ہیں خا وند ماں، باپ، ایک لڑکا ایک لڑکی بہنیں سات ساس سسر بھتیجا بھائی اس کا فو ت شدہ ہے مہر بانی کر کے اس کا جواب پر چہ میں تفصیل واردے دیجیئے کہ ہر ایک کو کیا حصہ میں آئے گا ۔ علا وہ اس جائیداد کے تین سو اس کا مہر ہے اس کا فتوی بھی دے د یں کہ ہر ایک کو مہر کا کیا حصہ آئے گا ؟ ؟ (ث۔ ا۔ ہ۔ امرتسری)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مہر وغیرہ کل مرحومہ کی جائیداد میں داخل سمجھ کر چوتھا حصہ خاوند کاچھٹا حصہ ماں کا اور چھٹا ہی باپ کا باقی لڑکے اور لڑکی کا لڑکے کو لڑکی سے دگنا صورت یہ ہوگی۔

میت۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

خاوند 9۔                   ماں 6۔       باپ 6۔    لڑکا 10۔                 لڑکی 5۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 572

محدث فتویٰ

تبصرے