سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(694) قربانی کرنے کے ایام

  • 7247
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1673

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی کرنے کے ایام کتنے ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلہ میں اگرچہ اہل علم کا اختلاف پایا جاتا ہے ،لیکن جمہور کے نزدیک راجح موقف یہی ہے کہ قربانی کرنے کے چار دن ہیں، آپ تیرہ ذوالحجہ کی نماز عصر تک قربانی کر سکتے ہیں۔ شوافع ،لجنہ دائمہ اور شیخ ابن باز کا یہی موقف ہے۔ اس کی دلیل سیدنا جبیر بن مطعم کی روایت ہے ،جس میں وہ فرماتے ہیں کہ:

« كل فجاج مكة منحر ، وكل أيام التشريق ذبح» رواه أحمد وابن حبان وصححه ورواه البيهقي والطبراني في الكبير والبزار والدارقطني وغيرهم .

مکہ کی تمام گلیاں قربان گاہ اور تمام ایام تشریق ذبح کے دن ہیں۔

امام البانی نے اس حدیث کو (صحيح الجامع الصغير 2/834.) میں بیان کیا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ