سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(614) زید نے بقدر مسجد تھوڑی سی جگہ مسجد کےلئے وقف کی تھی..الخ

  • 7241
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1023

سوال

(614) زید نے بقدر مسجد تھوڑی سی جگہ مسجد کےلئے وقف کی تھی..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے بقدر مسجد تھوڑی سی جگہ مسجد کےلئے وقف کی تھی۔ اورمسجد بھی بنالی گئی۔ اور جمعہ اور وتقیہ نمازیں ادا ہورہی ہیں۔ جی الحال مسجد کے شمالی انگینہ کے کچھ حصہ اور باہر کے کچھ اسکول بنایاگیا اور بنگالہ انگریزی تعلیم دیا جاتا ہے۔ زید کہتا ہے کہ اسکول دوسری جگہ لے جائو۔ کیونکہ یہاں جگہ تنگ ہے ۔ اوربچوں کے پرھنے کے شوروغل سے مصیبتوں کی نمازیں میں نقصان ہوگا۔ البتہ اگر دینی تعلیم ہو تو میں راضی ہوں۔ اب بکر کہتا ہوں۔ کہ جب تم نے جگہ دعویٰ کیا۔ تو نماز نہیں ہوگی۔ زید نے جواباً کہا کہ ہم نے جگہ کا دعویٰ نہیں کیا۔ بلکہ نگران اور خواہاں اس با ت کا ہوں کہ جس کام کے لئے وقف کیاگیا ہو۔ وہی کام اس میں ہو۔ مسجد ۔ انگینہ۔ اسکول۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ وقف کنندہ نے سکول بننے کے وقت اعتراض نہیں کیا۔ اس لئے اب وہ شوروغل سے منع کرسکتا ہے۔ مگر اسکول اٹھانے کا مجاز نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 568

محدث فتویٰ

تبصرے