السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اولیاء اللہ کے نام پر کوئی زمین سرکار سے ملی ہے۔ اورہر سال کچھ نہ کچھ غلہ آتا ہے۔ تو اس میں سے کھانے کے لئے کیا حکم ہے۔ ؟ مدلل جواب فرمایئں۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ زمین اگر کسی ولی یا قبر کے نام پر وقف ہے۔ تو بحکم ماحل لغیر اللہ بہ حرام ہے۔ اوراگر آنے جانے(1) والو کے فائدے کےلئے وقف ہے۔ تو متولی یا محافظ اپنی خدمت کاعوض لے سکتا ہے۔
------------------------------------
1۔ آنے جانے والوں کو حدیث رسول ﷺ لاتشد الرحال الخ بھی ملحوظ رکھنی چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب