سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(605) ایک بیوی اور تین لڑکیاں اوردو بھائی..الخ

  • 7232
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 821

سوال

(605) ایک بیوی اور تین لڑکیاں اوردو بھائی..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عبد اللہ اپنی جائداد چھوڑ کر مرگیا۔ ایک بیوی اور تین لڑکیاں اوردو بھائی حشم اللہ کودی لیکن حشم اللہ عبد اللہ متوفی کا سگابھائی جو ایک ماں باپ سے ہے۔ اورکودئی دوسری ماں سے ہے۔ لیکن باپ تینوں کا ایک ہے۔ اب عبد اللہ متوفی کی جائداد میں بہت سخت تنازعہ ہے حشم اللہ کہتا ہے۔ کہ میراث میں کودئی کاحق نہیں ہے۔ کیونکہ دوسری ماں سے ہے۔ باپ ہم تینوںکا یک ہو نے سے کیا ہوتا ہے۔ اور کودنی دعویدار ہے۔ کہ میراث میں میرا حق ہوتا ہے۔ کیونکہ ہم تینوں بھائی ایک باپ سے ہیں۔ ایسی صورت میں کودئی کو حق میراث میں پہنچتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مسئولہ میں آٹھواں حصہ بیوی کو ملے گا۔ اورکل ترکہ سے دو تہائی لڑکیوں کو باقی ترکہ حشم اللہ کو ملے گا۔ کیونکہ میت سے اقرب ہے۔

صورت مسئولہ ص24۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عبد اللہ مرحوم

بیوی 3۔ لڑکی لڑکی لڑکی بٹہ 16 ۔ ۔ ۔ بھائی حشم اللہ 5۔ ۔ ۔ ۔ بھائی علاقی مرحوم

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 564

محدث فتویٰ

تبصرے