سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(600) دو حقیقی بھایئوں کا ایک مکان ہے..الخ

  • 7227
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 714

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید بکر دو حقیقی بھایئوں کا ایک مکان ہے۔ وہ دونوں لاولدہیں۔ (یعنی اولاد نہیں) اب زید وبکر اپنی ہی زندگی میں اس مکان کو فروخت کرکے اپنی عورتوں کواس میں سے جو کچھ ترکہ پہنچتا ہے۔ دے دینا چاہتے تھے۔ لہذا ازروئے شرع محمدی (موافق قرآن وحدیث ) زید وبکر کی عورتوں کی کتنا پہنچتا ہے؟ مفصل جواب دیں۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مرقومہ میں دوسرے ورثاء نہیں بتائے گئے۔ یعنی باپ کی طرفسے یا ماں کیطرف سے کون کون ہیں یا نہیں بہرحال اگر یہی صورت ہے۔ توزید وبکر کی عورتوں کومقررہ مہر کے علاوہ چوتھا چوتھا حصہ ترکہ میں حق ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 562

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ