اگرکوئی شخص عشاء کی نماز ساڑھے نوبجے ختم کرے اس کے بعد ہی تہجد یعنی صلو ٰ ۃ اللیل بھی پڑھ لے تو اس کی تہجد ادا ہوجائے گی یا نہیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض دفعہ عشا ء کے بعد بھی نماز تہجد پڑھی ہے لیکن ہمیشہ نہیں پڑھی اس لئے کبھی کبھی پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں ۔
وباللہ التوفیق