سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(580) بیٹی وداماد کو ترکہ کی صورت میں زمین دینا..الخ

  • 7207
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 810

سوال

(580) بیٹی وداماد کو ترکہ کی صورت میں زمین دینا..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے اپنی بیٹی وداماد کو ترکہ کی صورت میں کچھ زمین دے کر راضی کیا تھا۔ دونوں بیٹی داماد کھا رے تھے لیکن دینے والا انتقال کرگیا۔ اس وقت اس لڑکی کے بھائی نے وہی زمین اس کے ہاتھ سے چھین لی۔ اب وہ زمین صرف لڑکی کا حق ہوگا۔ یا بھائی کا بھی ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مرقومہ سے معلوم ہوتا ہے کہ باپ نے لڑکی کو اراضی ہبہ کردی تھی۔ اورقبضہ بھی کروایا۔ اس لئے وہ لڑکی کی میت ہوگئی۔ اور اگر محض فائدہ اٹھانے کودی تھی۔ اور ہبہ نہیں کی۔ تو باپ کے سارے ترکہ میں داخل رہ کرتقیسم ہوگی۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 551

محدث فتویٰ

تبصرے