سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(578) اب مسماۃ ہندہ کا بھی انتقال ہوگیا..الخ

  • 7205
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 738

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اب مسماۃ ہندہ کا بھی انتقال ہوگیا۔ اور ہندہ لا ولد ہے۔ ایک حقیقی خالہ اور دو حقیقی خالہ ذاد بہنیں اور یہی حقیقی دونوں بہنیں چچا زاد بہنیں ہوتی ہیں۔ اور دو حقیقی پھوپھی کی اولاد جن میں سے ایک پھوپھی کی اولاد میں ایک لڑکا ہے۔ دوسری پھوپھی کی اولاد میں س دو لڑکے ایک لڑکی ہے۔ اور جس قدرنقدی وزیور ہندہ نے چھوڑا ہے۔ وہ عمر سے پہلے خاوند کا مہر ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حسب فتویٰ علم وراثت ہندہ کے مال کے پانچ حصے ہوں گے۔ ایک حصہ حقیقی خالہ کوملے گا۔ چار (دو ۔ دو) ہر ایک پھوپھی کو ملیں گے۔ خالہ زاد بہنیں محروم۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 550

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ