السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسماۃ معصومہ کا کل اثاثہ ہے۔ اور اس کی تین لڑکیاں بڑی مصری منھلی مریم چھوٹی زینب ایک بھائی امید علی اور ایک بہن مسہورہ ہیں۔ اول مصری کا انتقال ہوا مصری نے ایک زوج عبد الحلیم دو لڑکے حبیب الرحمان وعبد اللہ ایک لڑکی سائرہ و والدہ معصومہ ودو بہنیں مریم وزینب وایک ماموں امید علی وایک خالہ سہورہ چھوڑے۔ اس کے بعد معصومہ کا انتقال ہوا۔ اس نے دو نواسے حبیب الرحمٰن وعبد اللہ و ایک نواسی سائرہ ایک بیٹی مریم و ایک بھائی امید علی وایک بہن سہورہ چھوڑے اس کےبعدحبیب الرحمٰن کا انتقال ہوا س نے والد عبد الحلیم وایک بھائی عبد اللہ وایک بہن سائرہ ایک خالہ مریم وغیرہ چھوڑے۔ اس کے بعد سائرہ کا انتقال ہوگیا۔ اس کے ب بعد جو وارث چھوڑے وہ اوپر کے سوالات سے ظاہر ہے۔ (سائل عطا ء الحق زوج مسماۃ مریم از مقام سنجھول ضلع گونڈہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سارا اثاثہ آ پ معصومہ کا لکھتے ہیں۔ تو معصومہ مورث اعلیٰ ہوئی پھر جو اس سے پہلے مرےہیں۔ مصر ی وغیرہ ان کو اس تقسیم میں دخل نہ ہوگا۔ اسی لئے ہم نے معصومہ کومورث اعلیٰ مالک اثاثہ قراد دے جواب دیا ہے۔
مسئلہ نمبر۔ معصومہ۔ بیٹی مریم ایک بٹہ تین بھائی امید علی 2 بہن سھورہ 1 نواسے حبیب الرحمان مہروم وعبد اللہ مہروم۔ ا س کے بعد جن کی وفات دکھائی ہے ان کو س ترکہ میں حصہ نہیں۔ اس لئے وہ اس مناسخۃ میں نہیں آسکتے یہ جواب آپ کو کافی نہ ہو۔ تو مورث مالک اثاثہ کے بعد اموات کو بالترتیب لکھ کر سوال بھیجیں۔ اس سوال کا جواب یہی ہوگا-
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب