سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(570) زید کا باپ بدچلنی میں اپنی جائداد خراب کرتا ہے..الخ

  • 7197
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 758

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کا باپ بدچلنی میں اپنی جائداد خراب کرتا ہے۔ ایک زانیہ عورت اور اس کے رشتہ داروں سے اسی ناجائز تعلق میں اس حد تک سلوک کرتا ہے۔ اور کرناچاہتا ہے کہ اپنی حقیقی اولاد کےلئے کچھ نہیں چھوڑنا چاہتا ۔ ایسی حالت میں اولاد اس کے ایسا کرنے میں مانع ہو۔ تو نافرمانی کی وجہ سے گناہ گار تو نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مرقومہ میں زید کا والد ظالم او ر گمراہ ہے۔ اور اس کو ایسے ظلم اور کجروی سے نیک نیتی کے ساتھ روکنا گناہ نہیں بلکہ ثواب ہے۔ حدیث شریف میں ہے۔ انصر اخاك ظالما او م ظلوما

 (جو کوئی ناجائز کام کرتا ہو اس کو روک دو) مگر باپ کے مرتبہ کا لہاظ اورادب رکھ کر بے ادبی نہ کرے صرف اس ناجائز حرکت سے روکے۔ (اہلحدیث امرتسر ص12 21۔ صفر 36ہجری)

 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 535

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ