سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(562) اس مہر میں کتنے حصے تقسیم ہوں گے؟

  • 7189
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1138

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہاب خان کے فرزند عبد الکریم خان کو شیخ رحمان صاحب کی دختر امینہ بی بی کے ساتھ نکاح کیا گیا۔ چند روز کے بعد ایک لڑکا پیدا ہوا۔ نام غفورخان بعد دو سال کے امینہ بی بی کاانتقال ہوگیا۔ بعد تھوڑے دنوں کے غفور خان کا بھی انتقال ہوگیا۔ عبد الکریم خان زندہ ہے۔ اس وقت امینہ بی بی کے والدین مہر کے دعوے دار ہیں۔ مہرسات سو پچیس روپے ہے۔ اس مہر میں کتنے حصے تقسیم ہوں گے۔ عبدالکریم خان کوکتنا حصہ غفو خاں کو کتنا حصہ غفور خان کے حصے کے وارث کون ہیں۔ امینہ بی بی کے والدین اور بھایئوں کا کتنا حصہ اور کون کون لوگ حصہ کے حق دار ہیں۔ جواب مفصل ومدلل ہو۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مسئولہ میں ترکہ اس طرح تقسیم ہوگا۔ خاوند عبدالکریم 3/18۔ ماں ہندہ 3/13 باپ زید 2/12 لڑکا غفور خان 5 بھائی محروم بعد ادائے قرض وصیت وغیرہ کل 1۔ سہام 72 میں سے حسب زیل حصص تقسیم ہوں گے۔ عبد الکریم 38 ہندہ 17 زید 17

 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 523

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ