سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(551) باپ بیوی پانچ لڑکے ایک لڑکی ان کو کیاکیا حصہ ملے گا؟

  • 7178
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 878

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فضل حسین حسب زیل ورثاء چھوڑ کرمرگیا۔ باپ بیوی پانچ لڑکے ایک لڑکی ان کو کیاکیا حصہ ملے گا۔ ؟

(نوٹ) اللہ دتا۔ احمد دین سراج الدین کی شادی نہ ہوئی تھی اللہ دتا کی شادی بڑے بھائی نور محمد نے کردی۔ مگر احمد دین سراج دین ابھی کنوارے ہیں کیا ان کی شادی کے لئے بھی جائداد متروکہ کچھ مل سکتا ہےیا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کل جائداد سے غیرشادی شد گان کے لئے بمشورہ دیگر ورثاء مناسب رقم وضع کرکے امانت رکھی جائے۔ پھر اس کے بعد حصص اس طرح تقسیم ہوں گے۔

بیوی کا کل ترکہ 264 میں سے آٹھواں (33) اور باپ کو چھٹا حصہ (44) باقی ترکہ اولاد میں اس طرح تقسیم ہوگا۔ کہ لڑکی کو روپیہ میں سے 8 اور ہر ایک لڑکے کوایک  روپیہ 17 حصہ ملے گا۔ (یعنی 34 حصے) غیر شادی شدہ لڑکوں کو بھی شادی کے لئے کچھ مزید ملنا چاہیے۔ بحکم حدیث اعدلوا في اولادكم

 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 507

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ