سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(542) زید کی سابقہ عورت سے ایک لڑکا ہے..الخ

  • 7169
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 864

سوال

(542) زید کی سابقہ عورت سے ایک لڑکا ہے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کی سابقہ عورت سے ایک لڑکا ہے۔ اور ایک لڑ کی کچھ دنوں بعد عورت مذکورہ فوت ہو گئی  سال بعد زید نے نکاح ثانی کیا  اس سے ایک لڑکا ہوا  مشیت  ایزدی سے زید بھی راہی ملک عدم ہوا  زید کے ایک سال بعد  زوجہ ثا نی کا لڑکا بھی فوت ہو گیا  اب استفساء ہے  کہ زوجہ ثانیہ کا حصہ  اسکی ماں کو دیا جا ئے یا اس سے ورثہ میں بہن  بھائی کو بھی پہنچتا ہے  تو کس نو ع سے  اسکا خلا صہ  بہوالہ کتا ب  اللہ  تر تیم فرما کر  اخبار گو ہر  بار کے کس گوشہ میں  جگہ دے کر ملتمس کو مشکو ر اپنا کریں گے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مرقومہ  میں زید کے دوسرے لڑکے کے  حصہ میں سے چھٹا حصہ اسکی ماں کو ملے گا باقی اس کے بہن بھائی علاقیوں کو  روپیہ میں سے اڑھائی آنہ 2  پا ئی اس ماں کو۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 499

محدث فتویٰ

تبصرے