سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(540) ایسے وقف کو توڑ سکتے ہیں

  • 7167
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1419

سوال

(540) ایسے وقف کو توڑ سکتے ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آجکل پیری مریدی کا جو طریقہ یہاں سندھ میں مروج ہے۔ وہ  ایک قدیمی رسم پشت بہ پشت چلی آتی ہے۔ مرید باوجود اصل وارث ہونے کے بھی اپنی نفسانی غرض کےدرپے ہوکر اپنی جائداد منقولہ غیر منقولہ مرشد کو وقف کردیتے ہیں۔ اور وہ مرشد جائداد وقف والی کو  اپنے ذاتی عیش و عشرت میں شرعی مصارف  کے خلا ف بے دریغ   اڑاتے ہیں ایسی صورت میں وقف جا ئز ہو سکتا ہے  یا نہ؟  مر ید خوا ہ مرشد دونوں کے لئے شرعی حکم  کیا عائد  ہو تا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ نفس پرستی ہے ایسے وقف کو وارث تو ڑ سکتے ہیں  قرآن مجید میں ارشاد ہے۔

فَمَنْ خَافَ مِن مُّوصٍ جَنَفًا أَوْ إِثْمًا فَأَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ ۔ ۔ ﴿١٨٢ سورة البقرة.... (جو کوئی ظلم یا گنا کی وصیت کو بدل دے)

اس پر گناہ نہیں ہے۔ ایسے وقف کرنے والے وارثوں کے حق تلف کرنے والے ہیں۔ اور پیر ظالم ہیں۔  (اہلحدیث ص 10 21 رجب 39ہجری)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 497

محدث فتویٰ

تبصرے