سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(529) لڑکیوں کو دو تہائی اور بہن بھائیوں کو ایک ایک تہائی؟

  • 7156
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 956

سوال

(529) لڑکیوں کو دو تہائی اور بہن بھائیوں کو ایک ایک تہائی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ایک شخص گزرگیا اب اس کے دو بھائی اور دو بہنیں اور تین لڑکیاں ہیں۔ اس نے مرتے وقت کہا ہے کہ میرے مال کاتیسرا حصہ خیرات کردینا اور باقی موافق شریعت کے بانٹ لینا اب سوال یہ ہے کہ لڑکی کو کیا دنیا اور بھائی کو کیا دینا ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لڑکیوں کو دو تہائی اور بہن بھایئوں کوایک تہائی ملے گا-

تشریح

 اس کی  تصیح یہ ہے۔ بنت۔ 4 بنت۔ 4 بنت۔ 4 اخ 2 اخ 2۔ اخت 1  ۔ اخت 1

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 492

محدث فتویٰ

تبصرے