سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(524) اس شرط پر قرض دیا یہ سود میں داخل ہؤا یا نہیں

  • 7151
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 693

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تجارت کےلئے ایک شخص نے روپیہ مانگا ساہوکار نے سود تو قلب نہیں کیا مگر یہ کہا کہ تجارت میں جو کچھ منافع ہو اس میں آٹھواں حصہ میرا ، اس شرط پر قرض دیا یہ سود میں داخل ہؤا یا نہیں اس طرح کا قرض جائز ہے یا نہیں ؟

قرآن و حدیث سے جواب فرمادیں ،


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مرقومہ میں شرکت ہے جو جائز ہے۔

چند اشخاص نے ایک شخص سے ناراض ہو کر آپس میں یہ طے کیا کہ اس شخص کے کارخانے کا بنا ہؤا مال فروخت نہ کیا جائے ، اور اس بات کو مستحکم کرنے کے لئے سب نے متفق الفاظ ہو کر یہ کہا کہ ہم میں سے جو کوئی بھی شخص مذکور کے کارخانے کا مال فروخت کرے گا اس کے نطفہ میں فرق سمجھا جائے گا چار ، چھ ماہ بعد ان اشخاص میں سے بعض نے اپنے عہد کے خلاف عمل کرنا شروع کر دیا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 474

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ