السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص نے ایک زمیندار کو سات روپے دے کر اسے اسٹامپ تحریر کرایا ہے اس اقرار پر روپیہ دیا ہے سوم حصہ غلہ ہر فصل کا لیتا رہوں گا اور روپیہ دنیے والا کچھ کام نہیں کرتا تو یہ سوم حصہ غلہ اس پر لینا حرام ہے یا حلال؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ ایک قسم کی شراکت ہے چونکہ یہ پیداوارمیں شرکت ہے جس قدر بھی پیدا ہو اس لئے جائز ہے ہاں اگر تعین کرلے کہ اتنے من غلہ ضرور لوں گا چاہے پیداوار کم ہو ذیادہ تو جائز نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب