السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہر قسم کی آتشبازی، (مثلا ً انار ، پٹاخے ، پھلجڑی اور رنگین د یا سلائی وغیرہ وغیرہ ) کا روزگار کرنا کیساہے ؟ اور جب کہ اس شئے کا استعمال مسلمانوں کے لئے داخل اسراف ہو کر ممنوع ٹھہرا تو ایک متقی مسلمان بیوپاری اگر شب برات یا ہندؤوں کی دیوالی وغیرہ کے وقت فروخت کرے ، تو ایک ممنوع شئی کی تائید ہو گی یا نہیں ؟
(سائل محمد سلیمان از چکر دھر پور )
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آتشبازی چلانا منع ہے لہذا بنانا اور بیچنا بھی منع ہے۔
وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ.﴿٢﴾سورة المائدة
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب