السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا اسلام مسلمانوں کو شراب اور خیز کا گوشت فروخت کرنے کی کسی حالت میں اجازت دیتا ہے ؟ یہاں پر ایک مسلمان نے خور دو نوش کی دکان کھول رکھی ہے جس میں وہ شراب اور خیز یر کا گوشت بھی فروخت کرتا ہے اعتراض کرنے پر جواب دیتا ہے کہ میں نے یہ دو چیزیں صرف غیر مسلم گاہکوں کو ہاتھ میں رکھنے کے لئے رکھی ہیں، (خواجہ ضیاء الدین گنائی، (ازافریقہ) )
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو چیز حرام ہے اس کی بیع بھی قطعی حرام ہے چاہے یہ کافروں کے پاس ہی فروخت کی جائے حدیث شریف میں آیا ہے ،
عن جابرانه سمع رسول الله صلي الله عليه واله سلم يقول عام الفتح وهو بمكة ان الله و رسوله حرم بيع الخمر و الخنز يرد الا صنام الخ.
(مشكوة شريف باب الكسب و طلب الحلال)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب