السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسلمان سور کا گوشت بیچتا ہے جو دلایت سے ٹین میں رکھ کر خوبصور ت لیبل سے مزین ہو کر آتا ہے اور یوں بھی وہ گوشت بقر وغیرہ ما کول اللحم جو وہاں سے ٹینوں میں ہو کر آتا ہے خرید و فروخت جائز ہے یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سور کے گوشت کا اگر یقین ہے تو مسلمان کو اس کی بیع جائز نہیں ، مشکوک حالت میں بھی یہی پر ہیز واجب ہے ، حدیث شریف میں ہے:
من التقي الشبهات نقد استبرءلدينه.
(جو شہبات سے بچے گا ، وہ اپنا دین بچالے گا)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب