السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص نے کچھ روپیہ لیا ، اور دینے والا اس شرط پر دیوے ، کہ فصل پر کچھ ہی بھاؤ ہو میں ایک روپیہ من کے حساب سے غلہ لوں گا اس نے منظور کرلیا تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ صورت بیع سلم کی ہے ، اگر اس میں جنس اور ادراوصاف جنس اور مکان کی تعین کر دی گئی ہے تو بحکم حدیث جائزہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب