سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(498) سو روپے کے عوض اپنی زمین گرورکھی کہ..الخ

  • 7125
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 957

سوال

(498) سو روپے کے عوض اپنی زمین گرورکھی کہ..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے دوسرےشخص کے پاس سو روپے کے عوض اپنی زمین گرورکھی اس شرط پر کہ تین برس کے بعد ہم روپیہ دےکر زمین واپس کریں گے اور اس مدت میں جو کچھ پیداواری کا نفع ہو وہ اپنے مصرف میں لادے اور مالگذاری ادا کرتا رہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض علماء اس صورت کو گائے والی صورت پر قیاس کرتے ہیں کہتے ہیں کہ زمین کارگان مرتہن کے ذمے مثل گائے کی خوراک کے برابر ہے بعض اس سے منکر ہیں اختلاف سے نکلنے کے لیے مالک کوبھی کرایہ زمین کو طور پر کچھ دے دیا کرے خواہ تھوڑی ہی ہو جائز ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 449

محدث فتویٰ

تبصرے