السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مہوا جو ایک برے درخت کا پھل ہے علاقہ بہار میں بہت ہوتا ہے مثل کشمش کے بہت میٹھا اور سستا ہوتا ہے دیہات کے غیریب لوگ کھاتے ہیں بکثرت اس سے شراب بنتی ہے پانی میں پھلا کر مویشی کو کھلایا جاتا ہے دو چار روز پانی میں رکھنے سے اس میں کچھ نشہ لانے کا اثر بھی ہو جاتا ہے مویشی کے مانڈے میں چارے کے ساتھ مہوا کھلی وغیرہ ملا کر رکھ دیا جاتا ہے جو اکثر دو چار روز تک کھلایا جاتا ہے اس طرح جانور کو کھلانے میں کچھ شرعی مما نعت ہے یا نہیں؟ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مہوا کی جو کیفیت لکھی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ گہیوں ، انگور اور گڑ وغیرہ کی طرح ہے گہیوں اور انگور سے بھی شراب بنتی ہے تو جس طرح گہیوں اور انگور کی غذا جائز ہے مہوا کی بھی جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب