السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اسامی جس نے چار روپیہ من کے حساب سے لاؤں کپاس لگایا تھا اس کے پاس کپاس ہےنہ روپیہ اس صورت میں بازاری نرخ سے جو سات یا آٹھ روپیہ ہوتے ہیں اس کی کپا س دو من سال آیندہ لینے کا اقرار نامہ لے لیا جائے تو جائز ہے یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایک عقد میں دو عقد کرنے منع ہیں ایک عقد کا فیصلہ پہلے کر لیا جائے مبلغ وصول ہو یا اصل رقم اس کے بعد دوسرا عقد کیا جائے
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب