سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(463) انجمن میں شامل ہونا اور چندہ دینا

  • 7089
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 872

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہاں آگرہ میں پکا چمڑہ فروخت کرنے والوں نے ایک انجمن قائم کی ہے اس انجمن کے کچھ قواعد ہیں منجملہ ان کے تین یہ ہیں :۔

 (۱)     جو کوئی نئی دوکان کھولتاہےاس سے سوا سوروپیہ لیا جاتاہے اگر کوئی نہ دے توممبران انجمن اس کے ہاتھ فروخت نہیں کرتے ۔

 (۲)     ہر ایک دوکاندار دے چار آنہ ہوار چند لیا جاتاہے

 (۳)    جو ممبر انجمن کت قواعد کی خلاف ورزی کے اس کو جرمانہ کیا جاتاہے اور یہ آمدنی ایک ایک جگہ رہتی ہے جو انجمن کی ضروریات میں خرچ کی جاتی ہے ۔

 (۴)    اب دریاجت طلب امر یہ ہے کہ ایسی انجمن میں شامل ہونا اور چندہ دینا شرعاً جائز ہے یا نہیں اور اپر تینوں قواعد میں شریعت کا کیا حکم ہے اگر جرمانہ لینا شرعاً نا جائز ہو تو انجمن کے قواعد کی خلاف ورزی کتے والے کے لئے کون سی سزادینی چاہیے جو شریعت کے مطابق ہو ،  (محمد صدیق سیکرٹری انجمن اہلحدیث اگرہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بغرض رفاہ عام یا لغرض انتظام یہ شروط ہیں تو جائز ہے اور اگر یہ اور کسی نا جائز کام ناچ رنگ وغیرہ میں خرچ ہو تو ناجائز ہے آیت: وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَ‌ٰنِ.﴿٢سورة المائدة...

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 431

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ