سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(27) پوہ پھٹنے کےبعد تحیۃ المسجد

  • 708
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1557

سوال

(27) پوہ پھٹنے کےبعد تحیۃ المسجد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صبح کے وقت تحیۃ المسجد پڑھے یا نہ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بلوغ المرام باب المواقيت میں ہے ۔

«عن ابن عمر انَّ رسول الله صلی الله عليه وسلم قال لاصلٰوة بعد الفجرلاسجدتين اخرجه الخمسة الا النسائی وفی رواية عبدالزاق لاصلوٰة بعد طلوع الفجر الاّ رکعتی الفجر ومثله للدّارقطنی عن عمروبن العاص» (ص 27 )

یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی  اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پوہ  پھٹنے کے بعد کوئی نماز نہیں  مگردورکعت فجر یعنی سنتیں۔

اس حدیث سے معلوم ہواکہ پوہ پھٹنے کے بعد تجیۃ المسجد درست نہیں جیسے طلوع وغروب آفتاب کے وقت نماز درست نہیں۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نماز کا بیان، ج2 ص76 

محدث فتویٰ


تبصرے