السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تجارت کے اندر منافع کے ساتھ خرید و فروخت ازروئے شرع کیا حکم رکھتا ہے کیا اس قسم کا خرید و فروخت سود کے اندر داخل ہے یا الگ ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تجارت میں تو نفع ہی مقصود ہوتا ہے اگر بائع صاف کہہ دے کہ یہ چیز ایک روپے سے خریدی ہے اور اس پر اتنا، (٪۶یا٪۴) نفع لوں گا تو بھی جائز ہے اس کے سوا سائل کی مراد اگر کچھ اور ہو تو وہ واضح لفظوں میں بیان کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب