حدیث کی روسےپانچ وقتی نماز کےاوقات کیاکیا ہیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ظہر کاوقت آفتاب کے ڈھلنے سے لےکرایک مثل(ہرشےکاسایہ اس کے برابرہوجانے)تک ہے۔ دوپہرکاسایہ مثل میں داخل نہیں۔ عصرکاوقت ایک مثل پوری ہونے کےبعد جب تک سورج زرد نہ ہو۔دھوپ زرد ہونے کے بعد جونمازپڑھےگااس کی نمازناقص ہوگی۔
مغرب کاوقت آفتاب غروب ہونےسےسرخی غروب ہونےتک ہے۔اور عشاء کاوقت سرخی غروب ہونےکےبعدتک ہے۔فجر کاوقت پوہ پھٹنےسےطلوع آفتاب تک ہے۔
وباللہ التوفیق